چمن بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف درج

  • August 11, 2020, 1:10 pm
  • Breaking News
  • 181 Views

چمن میں بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا، دھماکے میں 6 افراد شہید اور 21 زخمی ہوئے تھے۔

گزشتہ روز مال روڈ چمن میں بم دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او سٹی کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں انسداد دہشتگردی، قتل، اقدام قتل، خوف و ہراس اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل بم دھماکے میں 7سے8 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، شواہد اکھٹے کئے جانے کے بعد مال روڈ آمدورفت کےلئے کھول دیاگیا ہے۔

مال روڈ بم دھماکے کے خلاف سیاسی جماعتوں، تاجر تنظیموں نے سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ آل پارٹیز تاجر اتحاد نے دھماکے خلاف احتجاجی ریلی بھی نکالی۔