لاہور، دو شادیاں کرنے کی رنجش، اہلیہ کے ہاتھوں ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا قتل

  • August 11, 2020, 11:08 am
  • National News
  • 194 Views

دو شادیاں کرنے کی رنجش پر پہلی بیوی کے ہاتھوں محکمہ واسا کا ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو شاہد حفیظ قتل ہوگیا۔ ملزمہ شہلا نے قتل کی اس واردات کو ٹرن دینے کے لئے اپنے شوہر کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر زخمی کرلیا۔ لیکن پولیس نے ابتدائی تفتیش میں ہی۔ قتل کی اس واردات کا سراغ لگا کر مقتول شاہد حفیظ کی پہلی اہلیہ شہلا کو گرفتار کرلیا ہے۔
جبکہ تھانہ ٹائون شپ پولیس نے مقتول کے بھائی کی درخواست پر ملزمہ شہلا کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق اس کا بھائی مقتول شاہد حفیظ محکمہ واسا میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو تعینات تھا۔ جس نے دوسری شادی اپنی ایک اسسٹنٹ سے کر رکھی تھی۔
جس پر مقتول کی پہلی اہلیہ شہلا کو رنج تھا تاہم ہفتے کی صبح سویرے ملزم شہلا نے اپنے ہی شوہر پر فائرنگ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار لیا۔

جبکہ پولیس کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کرنے کی کہانی بنا کر سنائی۔ ملزمہ کے ابتدائی بیان پر پولیس کو شک گزرا تو ابتدائی تفتیش میں ملزمہ شہلا نے اپنے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ پولیس اب اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کر رہی ہے کہ ملزمہ شہلا نے قتل کی واردات میں جو اسلحہ استعمال کیا آیا وہ لائسنسی تھا اور اگر وہ لائسنسی تھا تو وہ کس کے نام تھا اور اگر استعمال ہونے والا لائسنسی نہیں تھا تو ملزمہ نے وہ اسلحہ کس سے لیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مقتول شاہد حفیظ اور ملزمہ شہلا کے بطن سے ان کے تین بچے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔