وزیراعلیٰ بلوچستان کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلئے پختہ عزم کا اظہار

  • August 10, 2020, 4:26 pm
  • National News
  • 151 Views

کوئٹہ :وزیراعلیٰ کا دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی میں قیمتی جانی نقصان پر دلی رنج وغم کا اظہار۔دہشت گرد عناصر اپنے مزموم مقاصد کے حصول کے لئے چمن کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان۔پاک افغان بارڈر پر باڑھ کی تنصیب کا منصوبہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کی راہ میں رکاوٹ ہے۔وزیراعلیٰ۔ باڑھ کی تنصیب سے دہشت گردی اور غیر قانونی نقل و حمل کا خاتمہ ہو گااور سرحدی علاقوں سمیت صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئےگی۔وزیراعلیٰ۔عوام کے تعاون سے چمن سمیت تمام علاقوں میں بھرپور امن کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔وزیراعلیٰ جام کمال خان۔چمن کے پر امن اور محب وطن عوام کے جان و مال اور روز گار کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔وزیراعلیٰ کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پختہ عزم کا اظہار۔وزیراعلیٰ کا شہدائ کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار۔اللہ تعالیٰ شہدائ کے درجات بلند فرمائے۔زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں