سابق صدر رفیق تارڑ کی اہلیہ انتقال کر گئیں

  • August 10, 2020, 4:21 pm
  • Breaking News
  • 159 Views

سابق صدر رفیق تارڑ کی اہلیہ بیگم رضیہ رفیق تارڑ انتقال کر گئیں.تفصیلات کے مطابق آج ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سابق صدر رفیق تارڑ کی اہلیہ بیگم رضیہ رفیق تارڑ انتقال کر گئیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سابق صدر رفیق تارڑ کی اہلیہ بیگم رضیہ رفیق تارڑکی وفات پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔
شہبازشریف نے پارٹی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ سے بھی دادی کے انتقال پر تعزیت کی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ابھی بیگم رضیہ رفیق تارڑ کی وفات کی افسوس ناک خبر ملی۔وہ سابق صدر رفیق تارڑ صاحب کی اہلیہ اور ہمارے پارٹی کے ڈپٹی سیکر یٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ کی دادی تھیں۔ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین