سیلابی پانی سے سینکڑوں دیہات ڈوب گئے ہیں، مشکل میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سردار یار محمد رند

  • August 10, 2020, 12:43 pm
  • Weather News
  • 192 Views

کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے سیلابی پانی سے سینکڑوں گاؤں ڈوب گئے ہیں جن کا نام ونشان تک نہیں جب تک متاثرہ علاقوں میں ایمر جنسی ڈکلیئر نہ کی جائے لوگوں کو ریلیف نہیں مل سکتاحکومتی اقدامات سے عوام کو مطمئن ہونا چاہیے ہم اپنی طرف سے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں بڑے پیمانے پر کچھی،خضدار اور قلات میں جانی ومالی نقصان ہوا ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے موثر اقدامات قابل تحسین ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے محکمہ پی ڈی ایم اے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرصوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو،ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زرکون،ڈائریکٹر فیصل پانیزئی ودیگر بھی موجود تھے ڈائریکٹر جنر پی ڈی ایم اے کی جانب سے صوبائی وزراء کو حالیہ بارشوں اور سیلاب کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔سردار یار محمد رند نے کہا کہ مون سون کی حالیہ بارشوں اورسیلابی ریلوں سے بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان ہوا ہے ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں بلکہ سینکڑوں گاؤں ڈوب گئے ہیں جن کا نام ونشان تک نہیں خضدار اور کچھی سے متعلق وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے۔جب تک متاثرہ علاقوں میں ایمر جنسی ڈکلیئر نہ کی جائے لوگوں کو ریلیف نہیں مل سکتاانہوں نے کہا کہ قلات،خضدار،کچھی میں بڑے پیمانے پر مال مویشی سیلابی ریلوں کی نظر ہوئے ہیں کیونکہ بلوچ پشتون کا زیادہ دار ومدار دریا کے پانی سے ہوتا ہے اور آس پاس اپنی زندگی بسر کرتے ہیں۔اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی بات کرینگے تاکہ وہ معاملے کے خود نگرانی کرسکیں انہوں نے کہا کہ عوام کو حکومتی اقدامات سے مطمئن کیا جائے ہم اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کرینگے محکمہ پی ڈی ایم اے کی حالیہ صورتحال سے متعلق اقدامات قابل ستائش ہیں۔انہوں نے پی ڈی ایم اے حکومت کو ہدایت کی کہ کچھی ِ،خضدار، سبی اور دیگر متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیز کیا جائے عوام کی جان ومال کیلئے ہر ممکن تعاون کی جائے مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔