ملک میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، متاثرہ بچوں کی تعداد 64 ہوگئی

  • August 10, 2020, 12:34 pm
  • Health News
  • 181 Views

کوئٹہ : قومی ادارہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 64 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہونے کے بعد پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 64 ہو گئی، پولیو سے متاثرہ بچے کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

پولیو سے متاثرہ 20 ماہ کا کوئٹہ کی یوسی میاں غنڈی کا رہائشی ہے، پولیو ٹیسٹ کے لیے بچے سے سیمپل 25 جولائی کو لئے گئے تھے، رپورٹ ہونے پر بچے میں پولیو کی تصدیق ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پولیو سے متاثرہ بچے کے والدین بچے کو پولیو ویکسین پلوانے سے انکاری تھے۔

خیال رہے کہ رواں برس ملک بھر میں اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 64 ہوچکے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پولیو کے حوالے سے پاکستان کے لیے بدترین رہا تھا جب ملک بھر میں 147 پولیو کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے، پولیو کی یہ شرح سنہ 2014 کے بعد بلند ترین تھی کیونکہ اس سے قبل 2014 میں پولیو وائرس کے 306 کیسز سامنے آئے تھے اور یہ شرح پچھلے 14 سال کی بلند ترین شرح تھی۔

حالیہ دنوں خصوصی طور پر پولیو مہم چلائی گئی تھی جس نے اپنا ہدف کامیابی سے حاصل کیا۔