بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ،18 سالہ لڑکی شہید

  • August 5, 2020, 4:27 pm
  • Breaking News
  • 243 Views

راولپنڈی :یوم استحصال پر بھی بھارت اشتعال سے باز نہ آیا ، بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی )کے تتہ پانی سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 18سالہ لڑکی شہید جبکہ 6 بے گناہ شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابقبھارت کی جانب سے ایل او سی پرسیزفائرمعاہدےکی پھرخلاف ورزی کی گئی ہے۔

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ،بھارتی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر کے فتح پورگاؤں کی18سالہ لڑکی شہید ہوگئی جبکہ 2خواتین اور 2 بچیوں سمیت 6 شہری زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کونشانہ بنایا ۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں سال بھارت نے اب تک1ہزار877 بارایل اوسی پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کی ، فائرنگ سے اب تک 6 خواتین اور5بچوں سمیت 15 شہری شہید ہوچکے ، اس کےساتھ ساتھ 46 خواتین اور37 بچوں سمیت 144 شہری زخمی ہوئے۔