سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ،فی تولہ ایک لاکھ 28 ہزار700 روپے ہوگیا

  • August 5, 2020, 4:20 pm
  • Business News
  • 327 Views

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ فی تولہ سونا4800 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 28 ہزار700 روپے کاہوگیا۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونا4117 روپے اضافے سے 110340 روپے کاہو گیا۔عالمی مارکیٹ میں سونا66 ڈالر اضافے سے 2041 ڈالر فی اونس ہو گیا۔