آل پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کا15اگست سےپرائیوٹ اسکولزکھولنےکا اعلان

  • August 4, 2020, 2:03 pm
  • Education News
  • 215 Views

آل پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا نے 15اگست 2020 سے پرائیوٹ اسکولز کھولنےکا اعلان کردیا۔ انھوں نے کہا کہ آج ہم مطالبہ نہیں کررہے، اسکول کھول کر دکھائیں گے۔

منگل کولاہورمیں آل پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 15 اگست سے پرائیوٹ اسکولز کھولنےکا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ 15 اگست 2020 سے ایس او پیز کے تحت اسکول کھولیں گے۔

کاشف مرزا نے بتایا کہ پہلے سنئیر کلاسز کو بلائیں گے، بعد میں جونئیر کلاسز کو بلائیں گے،کلاسز میں بیٹھنےکےلئے فاصلہ رکھا جائے گا اوررش نہیں ہوگا۔

کاشف مرزا نے واضح کیا کہ جوپرائیویٹ اسکول بند ہوا یا گرفتاری ہوئی تو ہماری یونین سامنے کھڑی ہوگی،سیل ہونے والے اسکول کو پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن قانونی مدد دے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ ایم فل پاس اساتذہ ریڑھی لگا کر بیٹھے ہیں،حکومت کو قبول ہوگا ہمیں یہ قبول نہیں۔

انھوں نےیہ نکتہ اٹھایا کہ وزیر تعلیم پنجاب نے ٹویٹ کو قانونی حیثیت سمجھ کر 20 فیصد رعایت کا کہا تو والدین نے اسکولوں کی فیسیں ہی جمع نہیں کروائی،اس صورتحال میں تنخواہیں کیسےادا کریں؟۔

انھوں نےیہ بھی کہا کہ 15 لاکھ اساتذہ کواحساس پروگرام کے تحت حکومت کو امداد کرنا چاہیے تھی۔