فرانس نے بھارت کو ’’غیر معیاری‘‘ رافیل طیارے فراہم کر دیے؟

  • August 4, 2020, 11:54 am
  • World News
  • 196 Views

فرانس نے بھارت کو ’’غیر معیاری‘‘ رافیل طیارے فراہم کر دیے؟ طیاروں کی بیرونی حالت خراب ہے، بھارت پہنچنے والے جنگی طیاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق فرانس سے اربوں ڈالرز کے رافیل جنگی طیارے بھارت کیلئے شرمندگی کا باعث بن گئے ہیں۔ بھارت کو کچھ روز قبل ہی فرانس سے 5 رافیل جنگے طیارے موصول ہوئے۔
بھارت نے رافیل جنگی طیاروں کی خریداری کیلئے فرانس سے تقریباً 9 ارب ڈالرز کا دفاعی معاہدہ کیا ہے۔ تاہم بھارت کو جو رافیل طیارے موصول ہوئے، ان کی کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں جو بھارت کیلئے شرمندگی کا باعث بن گئیں۔ تصاویر میں دیکھا گیا ہے کہ رافیل طیاروں کی بیرونی حالت کافی خراب ہے۔ طیاروں پر کیے گئے پینٹ کی حالت سے یوں معلوم ہو رہا ہے جیسے یہ طیارے استعمال شدہ ہیں۔
اس حوالے سے مودی سرکار سوشل میڈیا پر مذاق اور تنقید کا نشانہ بن گئے ہیں۔ جبکہ ہندوستانیوں کی بڑی تعداد اس حوالے بھارتی سرکار سے وضاحت کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ایک جانب بھارت مذاق اور تنقید کا نشانہ بن رہا ہے، وہیں دوسری جانب بھارتی وزیر دفاع نے رافیل طیارے موصول ہونے کے بعد مغربی ہمالیہ میں سرحدی تنازع پر چین کو خبردار کردیا۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ رافیل جنگی طیاروں کی آمد سے ہماری عسکری تاریخ میں نیا دور شروع ہوگیا۔ نئے جنگی طیاروں سے بھارتی فضائیہ مزید مضبوط ہوگی اور ملک کے خلاف کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرسکے گی۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ جو بھارتی فضائیہ میں رافیل طیاروں کی شمولیت سے پریشان ہیں یا تنقید کرتے ہیں تو یہ وہ ہیں جو ہماری سرحدی سالمیت کو خطرے میں ڈالنا چاہتے ہیں۔
جبہؤکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی رافیل طیاروں کی آمد پر کہا کہ قومی دفاع کی طرح کوئی قربانی نہیں ہے، قومی دفاع جیسا کوئی اچھا کام نہیں ہے، قومی دفاع جیسا کوئی عمل نہیں ہے۔ واضح رہے کہ بھارت اور فرانس کے درمیان رافیل طیاروں کی خریداری کے لیے مذاکرات کا آغاز 2012 میں ہوا تھا جو دو سال تک معطل رہا تھا تاہم 2014 میں مودی نے حکومت سنبھالنے کے بعد اسے دوبارہ شروع کردیا تھا۔
ستمبر 2016 میں دونوں ممالک نے 8 ارب 80 کروڑ ڈالر کا مہنگا معاہدہ کیا تھا جس میں 36 رافیل طیاروں کی خریداری کے لیے دستخط کیے گئے تھے جو طیاروں کی خریداری کا سب سے مہنگا معاہدہ تھا۔دوسری جانب کانگریس نے الزام لگایا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے 36 طیاروں کی خریداری کے لیے 10 اپریل 2015 کو جب فرانس کا دورہ کیا تو انیل امبانی بھی ان کے ساتھ تھے۔