عید پر موٹرسائیکل کی ون ویلنگ سے حادثات، تین ہلاک، 70 زخمی

  • August 4, 2020, 11:29 am
  • National News
  • 149 Views

کوئٹہ میں عید الاضحٰی کے موقع پر موٹرسائیکل کی ون ویلنگ کے دوران ہونے والے حادثات بڑھ گئے، عید کے تین دنوں میں مجموعی طور پر 70 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، جبکہ تین نوجوان جاں بحق بھی ہوئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق عیدالاضحٰی کے موقع کوئٹہ میں موٹر سائیکل کی ون ویلنگ کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل کے حادثات بھی بڑھ گئے ہیں، یہ واقعات سریاب، اوڑک روڈ، جوائنٹ روڈ اور ائیرپورٹ روڈ پر زیادہ پیش آئے۔

پیر کو موٹرسائیکل کے حادثات میں زخمی ہونے والے 20 نوجوانوں کو زخمی حالت میں سول اسپتال لایا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق عید کے تین دنوں میں موٹرسائیکل کے حادثات میں مجموعی طور پر 70 سے زائد زخمیوں کو اسپتال لایا گیا۔ تین روز میں موٹرسائیکل کے حادثات میں تین نوجوان جاں بحق بھی ہوئے۔