پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 279,699 ہوگئی، 5,976افرادجاں بحق

  • August 2, 2020, 4:54 pm
  • COVID-19
  • 186 Views

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد279,699ہوگئی جبکہ 5,976افراد جان کی ہار گئے ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

ملک میں کورونا وائراس کے وار گزشتہ روز سے بھی کم ریکارڈ ہوئے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 553نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد2لاکھ79ہزار 699ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال آج02اگست بروز اتوار ملک بھر سے کورونا کے 200 کیسز اور 3 اموات سامنے آئی جن میں پنجاب سے 116 کیسز 2 ہلاکتیں، اسلام آباد 19 کیسز، گلگت 52 کیسز ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر سے 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ 21ہزار309ہوگئی جبکہ پنجاب میں93ہزار173افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں34ہزار160،اسلام آباد میں15ہزار052، بلوچستان میں11ہزار762 ،گلگت بلتستان میں2157اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2086کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید6مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد5976ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2223افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2144،خیبرپختونخوا میں 1200،اسلام آباد میں165،بلوچستان میں136اور گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر اور کورونا کے باعث 54،54 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ25ہزار146 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,618 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,248افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 48ہزار 577مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران14ہزار کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1ہزار114افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 20لاکھ10ہزار177افراد کے ٹیسٹ کےہ جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے اسپتالوں میں225مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے 1859وینٹی لیٹردستیاب ہیں جبکہ آزادکشمیر،گلگت بلتستان اوربلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹرپرموجودنہیں ہے۔