جا چھوڑ دے میری وادی، آئی ایس پی آر نے یوم استحصال کی مناسبت سے نغمہ جاری کردیا

  • August 2, 2020, 4:51 pm
  • Breaking News
  • 233 Views

جا چھوڑ دے میری وادی‘ آئی ایس پی آر نے 5 اگست یوم محاصرہ، یوم استحصال کی مناسبت سے کشمیریوں کیلئے نیا نغمہ جاری کردیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل بابر افتخار کا بہادر کشمیریوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا، کہا کہ کشمیری عوام کی لازوال جدوجہد آزادی کو سلام، ایک سال سے کشمیریوں کو بدترین ریاستی دہشت گردی اور لاک ڈاؤن کا سامنا۔

آئی ایس پی آر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و جبر کا شکار کشمیریوں کیلئے نیا نغمہ جاری کردیا۔ معروف گلوکار شفقت امانت علی کی آواز میں نغمے کا آغاز ایک گھڑی کی آواز سے ہوتا ہے جو ان پچھلے 365 دنوں کی یاد دلاتا ہے جب سے کشمیری محاصرے میں ہیں۔

انچ اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 منسوخ اور ریاست کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے دو ٹکروں میں تقسیم کرکے غاصبانہ قبضہ کرلیا تھا۔

نغمے کی خاص بات یہ پہلی مرتبہ اس میں ایک کشمیری کا مرکزی کردار ہے۔

بھارت بینائی تو چھین سکتا ہے خواب نہیں، کشمیریوں کو جَبر کا نشانہ تو بنا سکتا ہے لیکن ان کے جذبہ آزادی کو مات نہیں دے سکتا۔ کشمیری تنگ آچکا، منتظر ہے دنیا کی توجہ کا، اقوامِ متحدہ قراردادوں پر عملدرآمد کا، حقِ خود ارادیت کا وعدہ ہونے کا، کشمیریوں کی آزادی کی یہ صدائے حق بھی دنیا کے ایوانوں میں پہنچے گی۔ ایک دن کشمیری اپنی آزادی کا حق لے کر رہیں گے۔