پشاور میں توہین رسالت کے ملزم کا قاتل خالد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  • July 30, 2020, 11:06 pm
  • Breaking News
  • 207 Views

پشاور: انسداددہشتگردی عدالت نے توہین رسالت کے ملزم کو قتل کرنے والے خالد کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پشاورپولیس نے توہین رسالت کے ملزم کو قتل کرنے والے ملزم خالد کو انسداددہشتگردی عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے ملزم خالد کو3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ خالد نے گزشتہ روز سیشن جج شوکت علی کے سامنے کمرہ عدالت میں طاہر نسیم کو قتل کیاتھا۔ طاہرنسیم پر توہین رسالت کا الزام تھا۔
طاہر احمد نسیم کو عدالت میں مقدمے کی سماعت کے لیے پیش کیا گیا تھا کہ خالد عدالت میں داخل ہوا اور اس پر فائرنگ کر دی۔ خالد نے فرار ہونے کی بجائے فوری گرفتاری پیش کردی تھی۔

طاہر نسیم پشاور کا رہائشی تھا اور کچھ عرصے سے توہین رسالت کے مقدمے میں جیل میں تھا۔