وزیراعظم عمران خان فیملی کے ہمراہ عید الاضحیٰ نتھیا گلی میں منائیں گے

  • July 30, 2020, 11:01 pm
  • National News
  • 91 Views

وزیراعظم عمران خان عید الاضحیٰ نتھیا گلی میں منائیں گے، عمران خان نمازِعید کے ساتھ قربانی بھی وہاں ہی کریں گے، وزیراعظم اتوار کو واپس اسلام آباد آ جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان عیدالاضحیٰ اپنے خاتون اول اور فیملی کے دیگر افراد کے ہمراہ نتھیا گلی میں منائیں گے۔
عمران خان عید کی نماز پڑھ کر قربانی بھی وہاں نتھیا گلی میں ہی کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عید منانے کے بعد اتوار کو واپس اسلام آباد آ جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان گزشتہ کچھ دنوں سے مصروف ترین دن گزار رہے ہیں۔ انہوں نے آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے ارکان کو اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نے حکومتی ارکان کو پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی پاکستان کیلئے ضروری ہے۔ ماضی کی خرابیوں کو درست کررہے ہیں،سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی بلز کی منظوری لے لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی سیاست بچانے کے لیے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کررہی ہے، اپوزیشن شروع سے ہر قانون سازی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔
عمران خان نے کہاکہ قومی مفاد میں ہونے والی قانون سازی میں اپوزیشن کو حمایت کرنی چاہئے، اپوزیشن نے ملکی مفاد کو ذاتی مفاد پر نہ ترجیح دی تو بے نقاب ہونگے، ملکی مفاد میں ہونے والی قانون سازی کے بدلے این آر او نہیں دے سکتے، آپ عوام کے نمائندے ہیں، پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی میں فعال کردار ادا کریں۔ دوسری جانب کہا جا رہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عیدالاضحیٰ کے بعد آئندہ تین ماہ بڑے فیصلے کریں گے۔