چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز نے استعفا دینے سے انکار کردیا

  • July 30, 2020, 11:00 pm
  • National News
  • 97 Views

چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز ذوالقرنین خان نے استعفا دینے سے انکار کردیا، انہوں نے کہا کہ مجھ پرحکومتی شخصیت کی جانب سے استعفا دینے کیلئے دباؤ ہے، لیکن میں استعفا دے کراپنے ماتھے پر کرپشن کا کلنک لے کر نہیں جاؤں گا، میں یوٹیلیٹی اسٹورز میں کرپشن کی انکوائری کروائی تو سب میرے مخالف ہوگئے۔ چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز ذوالقرنین خان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ مجھ پر استعفا دینے کیلئے دباؤ ہے، ایک حکومتی شخصیت نے مجھے کہا کہ آپ استعفا دے دیں۔
انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر کروڑوں کی چوریاں ہوتی ہیں، مہنگے داموں چیزوں کی خریداری کی جاتی ہے۔ میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگے داموں اشیاء کی خریداری اور چوریوں کی انکوائری کروائی ہے۔
جب میں نے انکوائری کروائی تو سب میرے مخالف بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے ماتھے پر کرپشن کا کلنک لے کر نہیں جاؤں گا، میں سعودی عرب سے یہاں آیا ، کیا میں نے دوسال ضائع کیے ہیں؟اگر میں گیا تو پھر یوٹیلیٹی اسٹورز کا پورابورڈ بھی میرے ساتھ جائے گا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان ڈاکٹر تانیہ ایدرس اور معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن ظفر مرزا نے دوہری شہریت کے معاملے پر عہدوں سے استعفے دے دیے تھے۔ کابینہ ڈویژن سے دونوں کے استعفوں کے علیحدہ علیحدہ نوٹیفکیشن جاری کئے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے دونوں معاونین خصوصی کے استعفے فوری طور پر منظور کرلئے ہیں۔
انہوں نے علیحدہ علیحدہ اپنے عہدوں سے استعفے دیئے تھے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاونین خصوصی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من الله نے وزیراعظم کے دوہری شہریت والے معاونین خصوصی کو عہدوں سے ہٹانے کی درخواست کی سماعت کی۔ جس کا عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے معاونین خصوصی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے کہا کہ دوہری شہریت پر وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی نیت پر شک نہیں کیا جاسکتا۔ وزیراعظم عوام کو جواب دہ ہیں وزیراعظم اکیلے ریاست کا نظام نہیں چلا سکتے۔