سرکاری ملازمت کے لیے مقررہ عمر میں 15 سال کی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری

  • July 28, 2020, 3:10 pm
  • National News
  • 176 Views

سرکاری ملازمت کے لیے مقررہ عمر میں 15 سال کی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے لیے مقررہ عمر میں 15 سال رعایت دے دی۔سندھ حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اب 43 سال کی عمر تک کے افراد سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے لیے مقررہ عمر میں 15 سال رعایت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے تحت سندھ میں اب 43 سال کی عمر کے افراد سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد یکم جولائی 2020 سے تیس جون 2022 تک برقرار رہے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل سرکاری ملازمین کی پنشن ختم اور ریٹائرمنٹ کی عمر 55 برس کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔
گذشتہ سال جاری کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت کی جانب سے قومی سطح پر اخراجات میں کمی کی نئی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت پنشن ختم کرنے اور ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 60 سال سے کم کر کے 55 سال کرنے کی پالیسی زیر غور ہے ۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے تنخواہوں اور پنشن کا بوجھ کم کرنے کے لیے سول سروس ریفارمز لانے کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ قومی سطح پر اخراجات میں کمی لائی جا سکے ۔ حکمت عملی کے تحت مستقبل میں تمام پبلک سیکٹر کمپنیوں، کارپوریشنز اور مالیاتی اداروں میں نجی شعبے کی طرز پر بغیر پنشن کے کشش تنخواہ اور الاؤنسز پر نوکریاں دینے کی تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔اس تجویز کے بارے میں آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کیا گیا تھا۔بتایا گیا کہ اعلیٰ سطح پر تجویز کی منظوری سے وفاقی سیکرٹریز کی بڑی تعداد ریٹائر ہو جائے گی۔