صورتحال بہتر ہوئی تو یہ آخری لاک ڈاؤن ہو گا، ڈاکٹر یاسمین راشد

  • July 28, 2020, 3:09 pm
  • National News
  • 126 Views

صورتحال بہتر ہوئی تو یہ آخری لاک ڈاؤن ہو گا۔ پنجاب کی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر آںے والے 8 دنوں میں صورتحال بہتر رہی تو ممکنہ طور پر یہ آخری لاک ڈاؤن ہو گا۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر اللہ کی خاص عنایت ہے۔ انشاء اللہ بہت امید ہے کہ آئندہ 8 دنوں بعد اچھی خبر سامنے آئے گی۔
بہتر پوزیشن میں ہونگے تو سب کچھ کھول دیں گے۔ آئندہ دنوں کے اندر ہمیں صیح پوزیشن کا اندازہ ہو جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں وبا ختم نہیں ہوئی، آج 172 کیسز سامنے آئے ہیں۔ شہریوں نے حفاظتی تدابیر پر بالکل عمل نہیں کیا۔ ہمیں آئندہ احتیاط کرنا ہوگی۔ صوبائی وزیر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مارکیٹوں میں رش دیکھ کر اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ شاید کورونا دوبارہ پھیل سکتا ہے، اس لئے مارکیٹس کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ کھانے پینے کی دکانیں اور مویشی منڈیاں کھلی ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت کاعید الاضحیٰ پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تھا، چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا ہے کہ عید الاضحیٰ پر بازاروں میں خریداری کی سرگرمیوں سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، جس پرصوبائی حکومت نے مفاد عامہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت اجلاس ہوا،جس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اور مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سیکرٹری پرائمری ہیلتھ محمد عثمان کمشنر لاہور،‏ڈی آئی جی آپریشنز اور سیکریٹری بلدیات نے بھی شرکت کی ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا کی روک تھام کیلئے عید الاضحیٰ کے موقع پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ اضلاع میں مویشی منڈیوں کے اوقات کار بڑھانے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو تفویض کردیا گیا۔اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ حکومت کیلئے انسانی جانوں کا تحفظ سب سے زیادہ اہم ہے، عید الاضحیٰ پر بازاروں میں خریداری کی سرگرمیوں سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، جس پرصوبائی حکومت نے مفاد عامہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔مویشی منڈیوں میں بچوں کے داخلے پر پابندی ہےجبکہ مویشی منڈیوں میں اسکرینگ کیلئے کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں