ٹک ٹاکر جنت مرزا کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

  • July 28, 2020, 3:08 pm
  • Entertainment News
  • 350 Views

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا کو بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پاکستان کی معروف ترین ٹاک ٹاکر جنت مرزا کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔اسفندیار کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔اسفندیار پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے جنت مرزا اور ان کی بہن علیشبہ انجم کی تصاویر اور ویڈیوز نا مناسب طریقے سے ایڈٹ کرکے آن لائن پوسٹ کی تھی اور ان کے نام سے منسوب کرکے بد نام کرنے کی کوشش کی تھی۔
گرفتار کیے گئے ملزم کی جانب سے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ یہ تصویریں جنت مرزا اور ان کی بہن کی ہیں۔جنت مرزا نے اس حوالے سے سائبر کرائم ڈویژن میں مقدمہ درج کروایا تھا۔
ایف آئی اے نے ملزم کو دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ لاہور سے گرفتار کیا۔ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے جنت مرزا کو آن لائن ہراساں کرنے پر شرمندگی کا اظہار کیا۔

ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا ہے۔جنت مرزا نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پیغام کے ذریعے بتایا تھا کہ ان کی تصاویر کو ایڈیٹ کر کے پوسٹ کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ ٹک ٹاک کی وجہ سے اب تک کئی نوجوان لڑکے لڑکیاں اپنا نام بنا چکے ہیں لیکن فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا کا شمار ان ٹک ٹاکرز میں ہوتا ہے جنہوں نے کم ہی عرصہ میں ٹک ٹاک کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا ہے۔
جنت مرزاکے ٹک ٹاک پر تقریبا 60 لاکھ فالوورز ہیں ہیں اور جب بھی وہ کوئی ویڈیو اپلوڈ کرتی ہیں تو اسے چند منٹوں میں لاکھوں افراد دیکھ لیتے ہیں۔ حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں جنت مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی وڈ سے بھی کام کرنے کی پیشکش ہو چکی ہے۔جنت مرزا کا کہنا ہے کہ انہیں بالی وڈ میں انڈیا کے مشہور اداکار کارتک آریان کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی تاہم انھوں نے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔