کورونا قابو میں آنے لگا ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 20 اموات اور 1176 کیسز ، عید الاضحی پر سختی کا امکان

  • July 27, 2020, 12:11 pm
  • COVID-19
  • 194 Views

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال روز بہ روز بہتر ہوتی جارہی ہے اور اسے برقرار رکھنے کیلئے حکومت نے عیدالاضحی پر سختی کے ساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد کا فیصلہ کر لیاہے جبکہ شہروں کو محدود رکھنے کیلئے اضافی چھٹیاں بھی نہیں دی جارہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 3592 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد دو لاکھ 41 ہزار 26 ہو گئی ہے جبکہ فعال کیسز 27 ہزار 421 رہ گئے ہیں ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 22 ہزار 56 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 1176 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ گزشتہ دونوں سامنے آنے والے کیسز کے مقابلے میں واضح کم ہوئی ہے ، ملک میں مجموعی طور پر متاثرہونے والے افراد کی تعداد دو لاکھ 68 ہزار 170 ہو گئی ہے جبکہ مزید 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات 5 ہزار 842 ہو گئی ہے ، 1229 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔