کراچی 3 ماہ کے لئے میرے حوالے کر دیں، صاف ہو جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دعویٰ

  • July 27, 2020, 12:09 pm
  • National News
  • 107 Views

کراچی 3 ماہ کے لئے میرے حوالے کر دیں، صاف ہو جائے گا۔ کراچی کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کی سیاسی مخالفین پر تنقید سامنے آئی ہے۔ بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کی صورتحال بہتر کرنے کے لئے مجھے 3 ماہ کا وقت دیں۔ سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کو پتا تھا کہ میں یہ کام کرلوں گا، اس لیے وہ میری بات سے پیچھے ہٹ گئے تھے۔
مصطفیٰ کمال کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ میئر کراچی غلط بات کرتے ہیں کہ ان کے پاس اختیار نہیں ہے۔ شہری پھر کدھر جائیں؟ ان کے مسائل کون حل کرے گا۔ جب وزیراعظم مراد علی شاہ سے ملاقات نہیں کریں گے تو ان کو آزادی مل جاتی ہے۔
وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ کراچی کے مسائل پر ان کیساتھ بات کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کراچی آتے ہیں تو وزیراعلیٰ سے ملاقات نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں چوروں نے نہیں بلکہ چوکیداروں نے لوٹا ہے۔ کراچی میں 32 سال سے لوگوں نے پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ دیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں شدید بارش کے بعد پورے شہر کا نظام درہم برہم ہو گیا تھا۔ ایک مرتبہ پھر کراچی کی تشویشناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد سیاسی قائدین کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں کاموں کی نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ بلدیاتی اداروں ، ٹریفک پولیس،کے الیکٹرک سے رابطہ رکھیں،کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ افتخار شلوانی کا کہنا تھا کہ بارش کا پانی تیزی سے نکالا جائے ،نشیبی علاقوں میں شہریوں کی مدد پر توجہ دی جائے۔
دوسری جانب میئر کراچی وسیم اختر نے بارش کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ برساتی پانی کی نکاسی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے زیر انتظام انڈر پاسز پر نظر رکھی جائے، سٹی وارڈنز کو مختلف مقامات پر تعینات کر دیا گیا۔ میئر کراچی نے کہا کہ شہری بجلی کے کھمبو ں اور تنصیبات سے دور رہیں۔