راولپنڈی میں 15سالہ لڑکے کے اغواء کا ڈراپ سین

  • July 27, 2020, 12:04 pm
  • National News
  • 152 Views

کہوٹہ پولیس کی بڑی کارروائی،15سالہ لڑکے کے اغواء کا ڈراپ سین، اپنے ہی بیٹے کے اغوا ء کامقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کروانے والی سگی ماں ہی اغواء کار نکلی،مغوی بازیاب۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی صدرنے بتایاکہ تھانہ کہوٹہ پولیس کو مسماةنسیم اختر نے درخواست دی کہ اس کے بیٹے شہباز عرف امیر حمزہ کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا ہے،جس پر تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج کیاگیا،ڈی ایس پی کہوٹہ کی زیرنگرانی ایس ایچ اوکہوٹہ ودیگر تفتیشی افسران وملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی،ٹیم نے جد ید ٹیکنالوجی اورہیومن انٹیلی جنس کی مددسے اغواء کی واردات میں ملوث مغوی کی سگی ماں اور اس کے دوسرے شوہر کو گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کروالیا،ایس پی نے مزید بتایاکہ مدعیہ مقدمہ نے اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ ملکرمنصوبہ بندی کے ساتھ اپنے ہی بچے کو اغواء کیا، اغواء کار نسیم اخترنے اپنے سابقہ شوہر کو پھنسانے کی خاطر بیٹے کے اغواء کاڈرامہ رچا کر اپنے ہی بیٹے کوگھر میں قید کررکھاتھا، ایس پی نے کہا کہ مقدمہ کی تفتیش کو میرٹ پر کرکے ملزمان کو چالان کیا جائیگا،سی پی اومحمد احسن یونس کی جانب سے ایس پی صدراور کہوٹہ پولیس مغوی کو بازیاب کرنے اور واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پرشاباش دی،بچے کی بازیابی اورکامیاب تفتیش پر عوامی حلقوں نے کہوٹہ پولیس کوخراج تحسین پیش کیا۔