راولپنڈی میں 9 افراد کے قتل میں ملوث مزید 4 مزید ملزمان گرفتار

  • July 27, 2020, 12:04 pm
  • National News
  • 145 Views

راولپنڈی میں 9 افراد کے قتل میں ملوث مزید 4 مزید ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق چند دن قبل پیش آنے والے افسوسناک واقع میں ملوث مزید 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سی پی او راولپنڈی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گرفتار مرکزی ملزمان میں ربنواز کے 2 بیٹے دانش اور اکرام شامل ہیں جبکہ گرفتار مرکزی ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں ربنواز کے بھائی اشرف اور بھتیجے عاقب کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گرفتار مرکزی ملزم دانش نے خواتین اور بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ماں کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے خواتین اور بچوں کو قتل کیا۔
تاہم اب تک مجموعی طور پر 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی اس واقع کا نوٹس لے لیا تھا۔ اگر اس واقع کی بات کی جائے تو چند دن قبل راولپنڈی میں 2 گروہوں کے درمیان اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد جاں بحق، خاندانی دشمنی پر ایک گروہ نے مخالفین کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، دونوں جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
بتایا گیا ہے کہ خاندانی دشمنی کی وجہ سے 2 گروہوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ خاندانی دشمنی کی وجہ سے ایک گروہ نے مخالفین کے گھر میں گھر کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔اس موقع پر گھر والوں کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں گھر میں موجود خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ تاہم حکومتی نوٹس کے بعد پولیس حرکت میں آگئی تھی جس کے بعد پہلے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تھا لیکن اب مزید 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔