اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی ملاقات

  • July 23, 2020, 12:23 pm
  • National News
  • 136 Views

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور چیئرمین سینٹ کی پنجاب ہاؤس میں ملاقات ہوئی، صادق سنجرانی نے بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں کیلئے بھرپور تعاون پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے حالیہ دورہ بلوچستان کے بارے میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو آگاہ کیا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دورہ بلوچستان میں جو محبت ملی، کبھی نہیں بھلا سکوں گا، بلوچستان کے گورنر، وزیراعلیٰ، وزراء اور عمائدین سے ملاقاتیں انتہائی مفید رہیں، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، ترقی کے سفر میں بلوچستان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون جاری رکھیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تربت میں ہسپتال اور تفتان میں کمیونٹی سینٹر کے قیام کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز بلوچستان حکومت کو دیئے ہیں، ہم سب کے دکھ سکھ سانجھے ہیں، بلوچستان میں بسنے والے بہن بھائیوں کے مسائل ہمارے مسائل ہیں۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب اور بلوچستان کو محبت کی ایک ہی لڑی میں پرو دیا ہے۔