سونے کی مقامی وعالمی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں

  • July 23, 2020, 12:04 pm
  • Business News
  • 212 Views

کراچی: خالص سونے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے باعث جمعرات کو سونے کی مقامی وعالمی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں جس سے فی تولہ قیمت کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 26ڈالر کے اضافے سے 1882 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث جمعرات کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ اور فی سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2300روپے اور 1972 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی 24 قیراط کے حامل تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 117300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 100566روپے ہوگئی ہے۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں فی تولہ سونے کی قیمت 4000روپے کم رہی ہے۔ اسی طرح فی تولہ 24قیراط چاندی کی قیمت 30روپے بڑھکر 1350روپے ہوگئی اور دس گرام چاندی کی قیمت 15روپے 70پیسے بڑھکر1157روپے 40پیسے ہوگئی۔