زرغون ہاؤسنگ اسکیم میں مسجد کی تعمیر کیلئے این اوسی جلد جاری کیا جائے

  • July 24, 2020, 11:48 am
  • National News
  • 126 Views

زرغون ہاؤسنگ اسکیم میں مسجد کی تعمیر کیلئے این اوسی جلد جاری کیا جائے
24 جولائی ، 2020
کوئٹہ ( پ ر) زرغون ہاؤسنگ ویلفئر سوسائٹی کے صدر محمدعبداللہ کاکڑ اور جنرل سیکریٹری محمد اکرم خاور نے اپنے مشترکہ بیان میں کیو ڈی اے حکام سے درخواست کی ہے کہ مسجد کے کام کے لیے این او سی اور ورک پرمٹ فوری طور پر جاری کیا جائے تاکہ مذکورہ سکیم میں مسجدکی تعمیر کا کام شروع کیا جاسکے۔ جسکا افتتاح چئیر پرسن بشریٰ رند اور ڈی جی کیوڈی اےصلاح الدین نورزئی نے کیا تھا مگر آج چھ ماہ بعد بھی مسجد کی تعمیر کاالتوا سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے اپیل کی سکیم کے2700 الاٹیزکو کم سےکم اپنی مدد آپ کے تحت مسجد کی تعمیر کر نے کی اجازت دےکرانہیں بارگاہ الہی میں پیش ہونے کا موقع تو نصیب ہو ۔علاوہ ازیں سکیم میں تیزی کےساتھ کنسٹرکشن کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا گیامگر سکیم میں پانی کے وسائلاپنے ٹیوب ویل، اوورہیڈ ٹینکس اور تمام سکیم میں لائنیں بچھی ہونے کے باوجود پانی کی عدم فراہمی سےسکیم میں گوناگوں مسائل جنم لے رہے ہیں جسکا واحد حل سکیم میں موجود تمام ٹیوب ویلز کو متعلقہ محکمے واسا یا پی ایچ ای کے حوالے کرناہے۔ علاوہ ازیں کیوڈی اےحکام سے استدعا کی گئی ھے کہ سکیم کے تمام ریزیڈنشل اورکمرشل پلاٹس کے الاٹیوں کو فوری طورپر نوٹسزجاری کرے کہ وہ اپنی تعمیر شروع کرکے جلد مکمل کریں بصورت دیگر نان یو ٹیلائزیشن فیس کی وصولی یقینی بنائیں تاکہ سکیم کی رونقیں جلد ازجلد بحال ہوسکیں۔انہوں نےکیو ڈی اے حکام کی توجہ دلاتے ہوئے مزید کہا کہ اب جبکہ زرغون ہاوسنگ میں بجلی بحال ہو چکی ہے اور کیو ڈی اے حکام نے سٹریٹ لائٹس اور سیکٹر بورڈ کی تنصیب کا وعدہ بھی کیا تھا مگر تا حال وعدہ وفا نہ ہوسکا ہے جسکی وجہ سے سکیم کا اپنا گریڈ اور ٢ ڈیڈیکیٹڈ فیڈرز کے باوجودمستقل طور پر تاریکی میں ڈوبی ہوئی ہے۔انہوں نےسی ای او کیسکو کی بھی توجہ دلاتے ہوۓ کہا کہ اب جبکہ کیسکو زرغون ہاوسنگ کومکمل طورپر انرجائز ہو چکی ہے اور میٹر بھی لگائے جارہے ہیں کیسکو کا عملہ مری آباد سب ڈویژن سکیم کے الاٹیوں کو بلا وجہ تنگ کر رہا ہے اور لیت و لال سے کام لے رہا ہے۔ ڈیمانڈ نوٹ جاری کرنے کےلئے بےجا خوار کر کے کبھی کہتا ہے میٹر نہیں ہیں تو کبھی کیبل نہیں ہے۔ انہوں نے کیسکو چیف سے اپیل کی ہے کہ ماتحت عملے کو تنبیہ کی جائے کہ وہ لوگوں کو تنگ نہ کریں۔ اور حیلے بہانوں سے رشوت طلب نہ کریں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرانسفارمرز کو پراپر لنک نہیں کیا جا رہا بلکہ وائر کے ساتھ پتھر باندھ کر فیوز لگائے جارہے ہیں جو کہ غلط ہے۔یہ عارضی کام ہے تمام ٹرانسفارمرز کو پراپر فیوز لگائے جائیں۔