پاکستان میں بیگو ایپ پر پابندی عائد، ٹک ٹاک کیلئے آخری وارننگ جاری

  • July 21, 2020, 11:12 am
  • Science & Technology News
  • 188 Views

پاکستان میں بیگو ایپ پر پابندی عائد، ٹک ٹاک کیلئے آخری وارننگ جاری، پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق غیر اخلاقی و نازیبا مواد پھیلانے کی شکایات موصول ہوئی تھیں، غیر اخلاقی مواد سے معاشرے اور نوجوانوں پر منفی اثر پڑ رہا تھا جس کے بعد پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے کئی موبائل اور سوشل میڈیا ایپس پر غیر اخلاقی مواد پھیلائے جانے کی شکایات کے بعد ایکشن لے لیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے مشہور موبائل ایپ بیگو پر پابندی عائد کر دی ہے، جبکہ ٹک ٹاک کو حتمی وارننگ جاری کی گئی ہے۔




اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ شکایات موصول ہوئی تھیں کہ بیگو اور ٹک ٹاک ایپ پر غیر اخلاقی مواد پھیلایا جا رہا ہے۔
ان شکایات کا جائزہ لینے کے بعد پاکستانی قوانین کے تحت بیگو ایپ پر ملک میں پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جبکہ موبائل ایپ ٹک ٹاک کو آخری وارننگ جاری کی گئی ہے۔ پی ٹی اے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ موبائل و سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے غیر اخلاقی مواد پھیلا کر معاشرے اور نوجوانوں پر منفی اثرات ڈالے جا رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں ایپلی کیشنز سے غیر اخلاقی مواد پر جواب طلب کیا گیا۔ دونوں کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے قانون کے مطابق کام کریں اور پاکستان کی اخلاقی قدروں کا خیال رکھا جائے۔ تاہم دونوں کمپنیوں کی جانب سے تسلی بخش جواب موصول نہیں ہوا جس کے بعد بیگو ایپ پر پابندی عائد کر دی گئی اور ٹک ٹاک کیلئے آخری وارننگ جاری کی گئی ہے۔