بیوی نے شوہر کو غیر عورتوں کے ساتھ دوستی پر قتل کردیا

  • July 21, 2020, 11:09 am
  • Breaking News
  • 193 Views

بیوی نے شوہر کو غیر عورتوں کے ساتھ دوستی پر قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقع نوشہرہ میں پیش آیا ہے جہاں ایک بیوی نے شوہر کو غیر عورتوں سے دوستی کی وجہ سے قتل کر دیا ہے۔

اس بارے میں پولیس کی جانب سے تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قاتل مقتول کی اپنی بیوی نکلی جس کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے تمام راز اُگل دیئے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل زوجہ شہزاد ساکن امانکوٹ نے پبی پولیس میں رپورٹ درج کروائی کہ رات کے وقت نامعلوم شخص نے اُس کے سُسرعنایت الرحمن کوگھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
اس اندھے قتل کا نوٹس لیے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) نجم الحسنین نے ڈی ایس پی پبی طیب جان کی سربراہی میں اور ایس ایچ او پبی زرداد خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر اصل ملزم/ملزمان کی گرفتاری اور حقائق معلوم کرنے کا ٹاسک حوالے کیا۔ تاہم پولیس نے شکایت درج ہونے کے فوری بعد تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا جس کے بعد تحقیقاتی ٹیم نے موقع پر جا کر تمام شواہد اکٹھے کئے اور تفتیش کا عمل مکمل کر لیا۔
تاہم پولیس کی جانب سے شک کا اظہار کیا گیا ہے کہ یہ چوری کی واردات نہیں ہو سکتی۔ اس شک کے بعد تفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قاتل مقتول کی اپنی بیوی نکلی جس کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے تمام راز اُگل دیئے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ملزمہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسے شک تھا کہ اس کے شوہر کے غیر عورتوں سے تعلقات ہیں۔
اس بارے میں مزید بات کرتے ہوئے ملزمہ کی جانب سے بتاییا گیا ہے کہ میں یہ بات برداشت نہیں کر سکتی تھی، اس لئے میں نے موقع دیکھ کر اپنے شوہر کا کام تمام کر دیا۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کیس کے حوالے سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔