گوادر ایئرپورٹ پر کام شروع ہوگیا، عاصم سلیم باجوہ

  • July 20, 2020, 5:49 pm
  • Breaking News
  • 136 Views

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادر ایئرپورٹ پر کام شروع ہو گیاہے، یہ پاکستان کا ایک اور بہت بڑا منصوبہ ہو گا۔

عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ گوادر میں 24 سو ایکٹر پر زون بن رہے ہیں، پہلی سات فیکٹریاں مکمل ہونے والی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوادر میں 150 بیڈ کے اسپتال پرکام شروع ہو گیا ہے، ایم ایل ون 1870 کلومیٹرکامنصوبہ ہے، ہم سڑکوں سے ریلویزپرشفٹ ہوں گے تو نظام بہتر ہوگا، ایم ایل ون تمام اطراف سے سیل ہوگا، حادثات کم ہوں گے۔

چیئرمین سی پیک نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ 909 کلو میٹر کا بارڈر ہے، اس پر فینسنگ شروع کر دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ سی پیک کا کسی بھی جگہ کام رکا نہیں ہے، قرض سے زیادہ سرمایہ کاری پر زور ہے، 4 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری پچھلے 10 دنوں میں آئی۔