عامر لیاقت حسین کا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو پیش کرنے کا اعلان

  • July 20, 2020, 2:28 pm
  • Breaking News
  • 168 Views

عامر لیاقت کا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو پیش کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنی ہی پارٹی سے ناخوش کراچی سے ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت نے کچھ دن قبل استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اب انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کو استعفی پیش کرنے کے لیے وزیراعظم ہاؤس کی جانب رواں ہوں۔



خیال رہے کہ اس سے قبل عامر لیاقت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں، وزیراعظم عمران خان سے وقت مانگا ہے، مل کر انہیں استعفیٰ دے دوں گا۔ پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ہے کہ اپنے شہر کے لوگوں کو بجلی فراہم کروانے سے قاصر ہوں، مجھ سے کراچی اور بالخصوص اپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا سسکنا اور مونس علوعی کے جھوٹ سہنا نہیں دیکھا جاتا وَیراعظم سے وقت مانگا ہے مل کر انہیں استعفی پیش کردوں گا۔
تاہم اب ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کو استعفی پیش کرنے کے لیے وزیراعظم ہاؤس کی جانب رواں ہوں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عامر لیاقت کی جانب سے اپنی ہی پارٹی کے خلاف باتیں بھی کی جا چکی ہیں۔ اس سے پہلی بھی عامر لیاقت کراچی کے پی ٹی آئی رہنماؤں پر تنقید کر چکے ہیں۔ اس سے پہلے بھی مون سون بارشوں کے بعد پیش آنے والی مشکلات پر پیغام جاری کرتے ہوئے عامر لیاقت نے قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
عامر لیاقت حسین نے ٹویٹ کر کے اپنی ہی پارٹی کے رہنماؤں سے کراچی کے لیے آواز بلند نہ کرنے پر شکوے کیے تھے۔ عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کراچی کے حالات پر خاموش بیٹھے ہیں۔ عامر لیاقت نے صدر مملکت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر سے ڈاکٹر عارف علوی منتخب ہوئے لیکن ان کی آواز بند ہے۔انہوں نے رکن قومی اسمبلی علی حیدر زیدی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ علی حیدر بھی جے آئی ٹی سے آگے کچھ نہیں دیکھ رہے۔ عامر لیاقت حسین نے مزید کہا کہ یہ سب اپنے آپ کو کراچی والے کہتے ہیں انہیں نظر نہیں آرہا کہ پورے شہر کا کیا حشر ہو چکا ہے