وزیراعظم کے مشیر پٹرولیم ندیم بابر سب سے زیادہ امیر شخص نکلے

  • July 19, 2020, 9:37 pm
  • National News
  • 122 Views

وزیراعظم کے مشیر برائے پٹرولیم ندیم بابر سب سے زیادہ امیر شخص نکلے، ندیم بابر امریکی شہریت کے حامل اور اثاثوں کی مالیت 2ارب 75 کروڑ ہے، عبدالرزاق داؤد ایک ارب 35 کروڑ ، عشرت حسین ایک ارب 70کروڑ ،حفیظ شیخ 30کروڑ ،عاصم سلیم باجوہ 15 کروڑ،زلفی بخاری لندن میں 48لاکھ 50ہزار پاؤنڈ اور پاکستان میں1300کنال اراضی کے مالک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاونین خصوصی اور مشیران کے اثاثوں کی تفصیلات کابینہ ڈویژن میں جمع کروا دی گئی ہیں، جس کے تحت مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور عشرت حسین بھی ارب پتی نکلے ہیں۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد ایک ارب 35 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔عبدالرزاق داؤد کی اہلیہ 40کروڑ سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں۔
ڈاکٹر عشرت حسین ایک ارب 70کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔

مشیرخزانہ شیخ حفیظ نے بھی خود کو کروڑ پتی ظاہر کیا ہے۔حفیظ شیخ 30کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر سب سے زیادہ امیر شخصیت نکلے، ندیم بابر2 ارب 75 کروڑ کی جائیداد اور اثاثوں کے مالک ہیں۔بیرون ملک دودرجن سے زائد کمپنیوں میں شیئر ہیں۔ندیم بابر امریکی شہریت رکھتے ہیں۔اسی طرح عاصم سلیم باجوہ بھی کروڑ پتی ہیں، وہ 15کروڑ اثاثوں کے مالک ہیں۔
گلبرگ گرین میں 7کروڑ مالیت کا فارم ہاؤس ہے۔ان کے پاس کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں 5 پلاٹس ہیں، اور کروڑوں کی جائیداد ہے۔عاصم سلیم باجوہ رحیم یار خان اور بہالپور میں 65ایکڑ اراضی کے بھی مالک ہیں۔معاون خصوصی زلفی بخاری پاکستان میں 1300کنال سے زائد اراضی کے مالک ہیں، اسلام آباد میں ان کے پاس 34کنال اراضی پر مشتمل پلاٹس ہیں۔لندن میں 48لاکھ 50ہزار پاؤنڈ کی جائیداد ہے۔
بیرون ملک پانچ کمپنیوں کے شیئرز ہولڈرز بھی ہیں۔ معاون خصوصی شہباز گل 15کروڑ مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ شہبازگل اور معید یوسف امریکی گرین کارڈ ہولڈرز ہیں۔ زلفی بخاری کے پاس پاکستان میں نہیں بیرون ملک لندن میں کروڑوں کے اثاثے موجود ہیں۔ زلفی بخاری اور ندیم افضل چن کینیڈین شہریت رکھتے ہیں ۔15معاونین خصوصی اور مشیران میں 7 دوہری شہریت رکھتے ہیں۔ تانیہ ادریس کینیڈا اور سنگاپور کی شہریت رکھتی ہیں۔ ثانیہ نشتر ایک گاڑی، 5 لاکھ سونے کی مالک، ساڑھے چھ لاکھ بینک اکاؤنٹ میں ہیں۔ جبکہ23 لاکھ کی مقروض بھی ہیں۔ ندیم بابر امریکی شہریت رکھتے ہیں۔ شہزاد اکبر کے 5 کروڑ کے اثاثے ہیں۔