پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہونا شروع ہو گئی

  • July 19, 2020, 1:07 pm
  • COVID-19
  • 227 Views

دنیا بھر میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں لیکن ملک میں اس وبا کا شکار مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور اب ایک دن میں اس وبا کا شکار افراد کی تعداد گھٹ کر 1579 پر آگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار 559 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے 17 لاکھ 21 ہزار 660 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے صرف ایک ہزار 579 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز 2 لاکھ 63 ہزار 496 تک پہنچ گئے۔ ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار 276 ہوگئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 53 ہزار 652 ہے۔

سب سے زیادہ کیسز

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار 238 ہوگئی ہے، پنجاب میں 89 ہزار 793 ، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار 890، بلوچستان میں 11 ہزار 424 ، اسلام ا?باد میں 14 ہزار 576 ، ا?زاد کشمیر میں ایک ہزار 888 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 807 کورونا مریض ہیں۔

اموات

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 46 افراد کا انتقال ہوا ہے جس کے بعد ملک میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 568 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 2 ہزار 79، سندھ میں ایک ہزار 974، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 139، اسلام آباد میں 157، بلوچستان میں 131، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 41 افراد اس وبا سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔