ٹی وی فیس کی رقم کی مد میں ہر سال اربوں روپیہ حکمرانوں کی جیبوں میں جاتا ہے

  • July 19, 2020, 1:04 pm
  • National News
  • 104 Views

"ٹی وی فیس کی رقم کی مد میں ہر سال اربوں روپیہ حکمرانوں کی جیبوں میں جاتا ہے"، وزیراعظم عمران خان کا ماضی میں دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر وائرل، ٹی وی فیس کی رقم کس مقصد کیلئے استعمال ہوتی ہے، عوام نے تفصیلات بتانے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کے بلوں میں وصول کی جانے والی پی ٹی وی فیس میں کئی گنا اضافہ کیے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
سوشل میڈیا پر وزیراعظم کی ایک پرانی ویڈیو زیر گردش ہے، جس میں ان کے پرانے بیان دکھا کر ناصرف انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔