حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کو دئیےجانے والےبناولینٹ فنڈکی ماہانہ ادائیگیوں کی شرح میں اضافہ کردیا

  • July 19, 2020, 12:59 pm
  • National News
  • 167 Views

حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کو دئیےجانے والےبناولینٹ فنڈکی ماہانہ ادائیگیوں کی شرح میں اضافہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس پر بہت جلد عمل شروع کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گریڈ1سے10تک کےسرکاری ملازمین کی ادائیگی کی شرح 1950روپے ماہانہ سےبڑھا کر 3000روپے ماہانہ کردی گئی، گریڈ11سے 15 تک کے ملازمین کی ادائیگی کی شرح 2550روپے سےبڑھا کر 3500روپے ماہانہ کر دی گئی، گریڈ16 سے 17 تک کے ملازمین کی شرح5250 روپے سے بڑھا کر 6500روپے ماہانہ کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ گریڈ18سے19 تک کے ملازمین کی ادائیگی کی شرح 9000روپے سےبڑھا کر 11500روپےماہانہ کر دی گئی ہےجبکہ گریڈ20اوراس سےاوپرکے سرکاری ملازمین کی ادائیگی کی شرح12000 روپے سےبڑھا کر15500روپےماہانہ کر دی گئی ہے۔
بناولینٹ فنڈ کی بات کی جائے تو بناولینٹ فنڈ حاضرو ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کےبچوں کو تعلیمی وظائف کی مد میں اور وفات پا جانے والےسرکاری ملازمین کی بیوہ کوادا کیا جاتا ہے۔

اس کی ادائیگی ان افراد کو بھی دی جاتی ہے جو کسی مجبوری وجہ سے وقت سے قبل ریٹائر ہو جاتے ہیں۔ ایک طرف حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کو دئیےجانے والےبناولینٹ فنڈکی ماہانہ ادائیگیوں کی شرح میں اضافہ کردیا ہے تو دوسری جانب خبریں گردش کر رہی تھیں جس میں کہا جا رہا تھا کہ ریٹائرمنٹ کی عمر کو کم کر کے 55 سال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم بعدازاں وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب کا کہنا تھا کہ وفاقی ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال مقرر کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، حکومت کی جانب سے ان خبروں کی تردید کر دی گئی تھی۔