محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے ملک بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی

  • July 19, 2020, 12:58 pm
  • Weather News
  • 224 Views

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں موسلادھار سے طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی کردی ہے ۔ پیر سے بدھ کے دوران پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے ۔کچھ علاقوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔بلوچستان میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ پیر کی صبح شروع ہو گا جو بدھ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔اس دوران بالائی پنجاب اور وسطی پنجاب کے اکثر علاقوں میں شدید سے طوفانی بارشیں ہوں گی۔جنوبی پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے۔ بالائی پنجاب میں سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، گجرات، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، لاہور، منڈی بہاؤالدین، ننکانہ صاحب اور قصور میں بیشتر مقامات پر شدید سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
کچھ علاقوں میں 100 ملی میٹر یا اس سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال، اٹک میں بھی موسلادھار سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔سرگودھا، خوشاب اور میانوالی میں بھی مختلف مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ وسطی پنجاب میں اوکاڑہ، ساہیوال اور پاکپتن میں شدید سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔چنیوٹ، جھنگ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی موسلادھار سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔
جنوبی پنجاب میں بھکر، خانیوال اور وہاڑی میں اکثر مقامات پر موسلادھار بارشوں کی توقع۔لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، مظفرگڑھ، لودھراں، بہاولپور اور بہاولنگر کے اکثر علاقوں میں بھی گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔راجن پور اور رحیم یار خان میں چند مقامات پر گرج چمک اور اندھی کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔خیبرپختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان ڈویڑن میں موسلادھار بارشوں کی توقع ہے جبکہ بنوں، کوہاٹ اور پشاور ڈویڑن میں اکثر مقامات پر ہلکی جبکہ کچھ علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔
مردان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن میں اکثر مقامات پر بھی موسلادھار بارشوں کی توقع ہے کشمیر کی اکثر وادیوں میں اس دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔مظفرآباد، نیلم، بٹیاں، باغ، حویلی، پونچھ، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور سمیت اکثر وادیوں میں موسلادھار سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔ مظفرآباد، نیلم کی وادیوں میں 100 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔
گلگت، دیامیر، ہنزہ، نگر، شگار، استور، اسکردو، خرمنگ، گانچے، غضر سمیت تمام وادیوں میں شدید سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔سکردو، شگار اور استور میں 100 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔ ژوب، شیرانی، موسی خیل، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان، کوہلو، سبی، زیارت، ہرنائی، مستونگ، قلات، خضدار، آواران، لسبیلہ، پنجگور، واشک، خاران، کیچ، گوادر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے سندھ میں موسم خشک رہے گا تاہم کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی میں سمندری بادلوں سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔