ایکنک نے سکھر حیدرآباد موٹر وے کی منظوری دے دی: عاصم سلیم باجوہ

  • July 18, 2020, 12:41 pm
  • Breaking News
  • 160 Views

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ ایکنک نے سکھر حیدرآباد موٹر وے کی منظوری دے دی، یہ منصوبہ اندرون سندھ میں سماجی اور معاشی ترقی میں بھی انقلاب لائے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سکھر حیدر آباد موٹروے کی لمبائی 306 کلو میٹر ہوگی، سکھر حیدر آباد موٹر وے تعمیراتی شعبے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ اندرون سندھ میں سماجی اور معاشی ترقی میں بھی انقلاب لائے گا، پشاور کراچی ایسٹرن روٹ کو بھی ایسٹ بلوچستان سے لنک کیا جائے گا۔