دنیابھرمیں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد5 لاکھ 92 ہزار757 ہوگئی

  • July 18, 2020, 12:34 pm
  • COVID-19
  • 144 Views

نیویارک :دنیا بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد ایک کروڑ 39لاکھ سے بڑھ گئی، اموات 5لاکھ 92ہزار 757تک پہنچ گئیں۔

امریکا برازیل اور بھارت میں صورتحال بدترین رخ اختیار کرنے لگی،یومیہ ہزاروں کیسز رپورٹ ہونے لگے،8 ماہ بعد بھی دنیا کےبیشترممالک کورونا کی زد میں ہیں،متعدد ممالک میں وائرس کے وار تاحال جاری ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ ناکام ہوگئی،امریکا میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیاجس کے باعث صورتحال بدترین ہونے لگی ،ایک روزمیں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ ریکارڈ74ہزار500سےزائدکیسزرپورٹ ہوگئے۔

ریاست نیویاک ،فلوریڈا اور ٹیکساس سب سے زیادہ متاثرہوئے ،جہاں کورونا کے باعث صورتحال سنگین ہے،ہردوسری ریاست میں ماسک پہننالازمی قرار دیا جارہاہے۔

طبی ماہرین نےامریکیوں کے غیرذمہ دارانہ رویئے کو بدترین صورتحال کی وجہ قرار دے دیا،خدشہ ظاہر کردیاکہ صورت حال یہی رہی تو اسپتالوں پر مزیددباؤبڑھے گا۔

امریکا میں کورونا سےاب تک ایک لاکھ 41ہزار سے زائد شہری جان سے جاچکےہیں جبکہ مریضوں کی تعداد36لاکھ 95ہزار سے تجاوز کرچکی ہے ۔

بھارت میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 32ہزارسےزائد ریکارڈنئے کیسزسامنےآگئے،جس کے بعد متاثرین کی تعداد10لاکھ سے تجاوزکرگئی جبکہ 600نئی اموات سے تعداد 25ہزار600سےبڑھ گئی۔

مغربی بنگال ریاست کرناٹکا،اندھرا پردیش اور اتر پردیش سب سے زیادہ متاثرہیں،ریاست بہارکو پھر سے لاک ڈاؤن کردیا گیا جبکہ مغربی ساحلی ریاست گووا میں بھی 2ہفتوں کا لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

برازیل میں بھی یومیہ 40ہزار کیسزرپورٹ ہونے پر صورتحال سنگین ہے،ایک ماہ سےکم عرصے میں تعداد دگنی ہوگئی ،وائرس متاثرین 20لاکھ جبکہ اموات 76ہزار800سے تجاوز کرگئیں۔

میکسیکو میں بھی کوروناوائرس کے 6ہزار 400نئےکیسزرپورٹ ہوئے جبکہ 668افرادجان سے گئے۔