بلوچستان میں اے این ایف ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ

  • July 18, 2020, 12:27 pm
  • Breaking News
  • 327 Views

بلوچستان میں اے این ایف ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ، منشیات سمگلنگ کیخلاف آپریشن کے بعد واپس آنے والی ٹیم کے قافلے پر حملہ کیا گیا، 2 اہلکار شہید، گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مہراب لوگ میں دہشت گردوں کی جانب سے اے این ایف اہلکاروں کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
بتایا گیا ہے کہ جمعہ کی شب کو اے این ایف کی ٹیم منشیات سمگلنگ کیخلاف کامیاب آپریشن کرنے کے بعد واپس جا رہی تھی جب راستے میں 50 سے 60 دہشت گردوں نے قافلے پر حملہ کر دیا۔ اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے راکٹ لانچر اور دیگر ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ اے این ایف ٹیم نے تعداد میں کم ہونے کے بعد باوجود ساڑھے 3 گھنٹے تک دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔ تاہم مقابلے میں اے این ایف کی 2 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ اور 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ اے این ایف کے 6 اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بعد ازاں ایف سی اہلکاروں کا دستہ پہنچنے پر دہشت گرد فرار ہوگئے۔ زخمی اے این ایف اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔