پاکستان اوربھارت میں دیامیر بھاشا ڈیم کے معاملے پر محاذ کھل سکتا ہے

  • July 18, 2020, 12:26 pm
  • National News
  • 185 Views

سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم کے معاملے پر پاکستان اوربھارت میں محاذ کھل سکتا ہے ،امریکی ماہرین نے بھی کہا چین اور بھارت میں اگلا مرکز کشمیر ہوسکتا ہے، گرم محاذ کی وجہ دیامیر بھاشا ڈیم ہے، جو تکمیل کے بعد دنیا کے بڑے ڈیموں میں ایک ہوگا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بتایا کہ بھارت نے پاکستان کے دیامیربھاشاڈیم پر شدید اعتراضات اٹھائے ہیں، ان کی وزارت خارجہ اور میڈیا پروپیگنڈا کررہا ہے کہ یہ ہمارے علاقے میں بنایا جا رہا ہے۔
جبکہ چین کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بالکل ایسی کوئی بات نہیں ہے، چین نے دیامیر بھاشا ڈیم سے متعلق الزامات کو مسترد کیا ہے۔ لیکن اس سے زیادہ خوفناک بات امریکا کے ماہرین کر رہے ہیں کہ چین اور بھارت کے درمیان آئندہ کشمیر بڑا محاذ ہوسکتا ہے۔
اس کی وجہ دیامیر بھاشا ڈیم ہے، دیامیر بھاشا ڈیم 4500 میگاواٹ کا پراجیکٹ ہے۔ جب یہ مکمل ہوجائے گا تو یہ دنیا کے بڑے ڈیموں میں ایک ہوگا۔

دوسری جانب ڈاکٹر شاہد مسعود نے فائیو جی سے متعلق بتایا کہ ایران، چین ، روس اور جنوبی کوریا میں جاسوسی کرنا بہت مشکل ہے، لیکن جہاں پر جمہوریت ہے جیسا کہ پاکستان، انڈیا، یورپ وہاں پر لوگ گھوم رہے ہیں، یہاں شناخت چھپانا مشکل ہوگیا ہے۔ہواوے چین کا ہے، کارپوریٹ اور انٹیلی جنس اداروں کے درمیان وہ چیز ختم ہوگئی ہے۔ اب کھیل ٹیکنالوجی کا ہوگیا ہے، 2012ء میں برطانیہ میں ایک اسکینڈل آیا، کہ جو بچے پیدائش کے دوران مرجاتے ہیں، ان کا ریکارڈ نکال کر ان کو بڑا کریکٹر بناکر پیش کیا جائے، اگر کوئی تلاش بھی کرنا چاہے تو ہسپتال سے بھی بچے کا اصل والا ریکارڈ ملے۔فائیوجی سے انٹیلی جنس اور جاسوس کا خطرہ ہے ، یہ جاسوسی کا ایک مئوثر ہتھیار ہے۔