اونٹ نے مالک سے وفاداری کی نئی مثال قائم کردی،9 ماہ بعد مالکان کے پاس پہنچ گیا

  • July 18, 2020, 12:25 pm
  • Entertainment News
  • 227 Views

اونٹ نے مالک سے وفاداری کی نئی مثال قائم کردی۔تفصیلات کے مطابق چین میں فروخت کیے جانے والا اونٹ نو ماہ بعد اپنے مالکان کے پاس واپس لوٹ آیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی شہر بیانور میں ایک جوڑے نے اپنا اونٹ کسی شہری کو9 ماہ قبل فروخت کیا تھا۔اونٹ کچھ ماہ تک نئے مالک کے پاس رہنے کے بعد اچانک فرار ہوگیا۔
غیر ملکی خبروں کے مطابق اونٹ تقریبا سات دن تک مسلسل اپنے پرانے مالکان کی تلاش میں دربدر پھرتا رہا لیکن وہ اسے نہ ملے۔پھر ریگستانی علاقے میں اتفاق سے ایک بیوپاری کو اونٹ نظر آگیا۔جو اونٹ کو آرام دینے اور کھانے پلانے کے لئے اپنے گھر لے گیا جہاں اس نے اونٹ کی دیکھ بھال کی۔پرانے مالکان نے اونٹ کو گزشتہ سال اکتوبر میں100 ملین دور کسی بیوپاری کو فروخت کیا تھا لیکن جانور کو اپنے پرانے مالکان کی تلاش تھی اس ل ئے وہ سات دن قبل وہاں سے فرار ہو گیا اور اور 62 ملین تک دربدر پھرتا رہا۔
بعد ازاں مقامی بیوپاری نے اونٹ کے پرانے مالک کو تلاش کرکے جانور دے دیا۔جوڑے نے اونٹ کو نئے مالک کو واپس کرنا چاہا مگر اس نے لینے سے انکار کر دیا جب کہ اپنے دئیے ہوئے پیسے بھی واپس نہیں لیے۔اس سے قبل ایک ایسا واقعہ سپین میں پیش آیا تھا ،سپین میں مایا نامی ایک کتیا اپنی مالکن کا 6 دن تک ہسپتال کے دروازے پر انتظار کرتی رہی۔ اس کی مالکہ سرجری کے باعث ہسپتال میں داخل تھی ۔
مایا اپنی مالکہ 22سالہ سینڈرا انیسٹا اور سینڈرا کے باپ انڈریس انیسٹا کے ساتھ چھٹیوں کے بعد بارسلوناپنے گھر جا رہی تھی کہ ہنگامی طور پر اپنڈکس کی سرجری کے لیے سینڈرا کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ 2سالہ اکیتا انو نسل، جو اپنی وفاداری کےلیے مشہور ہے، کی کتیا نے ایلڈا ہسپتال کے دروازے سے ہٹنے سے انکار کر دیا۔ مایا چوکس ہو کر 6 دن تک ہسپتال کے درواز ے پر بیٹھی رہی۔27اگست کو سینڈرا ہسپتال سے ڈسچارج ہوئی تو اس نے مایا کے ساتھ اپنی تصاویر بنائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔ تصاویر وائرل ہوگئیں۔