میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 20 جولائی کی کیا جائےگا

  • July 17, 2020, 1:53 pm
  • Education News
  • 397 Views

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے 20 جولائی کو میٹرک کے نتائج جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے نتائج کو حتمی شکل دے دی۔ بورڈ حکام کے مطابق میٹرک کے نتائج کے اعلان کیلئے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب کے فوری بعد نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دیئے جائیں گے۔

بورڈ حکام کے مطابق تقریب کے انعقاد پر کورونا ایس او پیز کا خصوصی خیال بھی رکھا جائے گا۔ حکومت نے کورونا کے باعث میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ملک بھر کے بورڈز نویں اور گیارویں کلاس کی بنیاد پر طلبہ کو اگلی جماعتوں میں ترقی دیں گے۔