پولیس نے ٹیوشن کے بہانے بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو فرار کروا دیا

  • July 17, 2020, 1:22 pm
  • Breaking News
  • 749 Views

پولیس نے ٹیوشن کے بہانے بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو فرار کروا دیا.، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایک خبر سامنے آئی تھی جس میں بتایا گیا کہ خیرپور کے علاقے میں ایک استاد نے ٹیویشن پڑھنے کیلئے گھر آنے والے 2کمسن بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔بچوں کے والدین نے پولیس کو بتایا ہے کہ 12 اور 14 سال کی عمر کے طالب علم ملزم سارنگ کے گھر ٹیوشن پڑھنےجاتے تھے اور وہیں ان کے استاد نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس ایس پی امیر سعود مگسی کے مطابق خیر پور کے علاقے ٹھری میر واہ میں استاد سارنگ شر نے 2 طالب علموں سے زیادتی کی، استاد نے بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی جو کہ وائرل ہوگئیں۔
ملزم سار رنگ بچوں کو ٹیوشن پڑھاتا اور اپنے ذاتی کمرے میں لے جاکر ان کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے علاوہ ویڈیو بھی بناتا۔ملزم اہل خانہ کو بچوں کی ویڈیو دکھا کر ان سے پیسے مانگ سکتا تھا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم سے 2 لاکھ روپے مبینہ رشوت لے کر بھاگنے میں مدد کی۔بچوں کے اہل خانہ سے معاملہ رفع دفع کروانے کے لیے بھی دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ملزم بچوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی مقامی یونین کا بھی رہنما تھا اور مختلف ریلیوں میں تقریر بھی کرتا تھا۔مقامی پولیس کے ایس ایچ او دریاخان جتوئی بچوں کے اہل خانہ کو اس معاملے سے پیچھے ہٹنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں ہیں۔
خیال رہے کہ ایسے واقعات پہلے بھی پیش آتے رہتے ہیں کچھ روز قبل ق ڈسکہ شاہین ٹاؤن میں تیسری جماعت کے طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا۔جب کہ سرگودھا میں بھی شادی کی تقاریب میں ڈانس کرنے والے لڑکے کو 3 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سرگودھا میں محبوب کالونی کے رہائشی متاثرہ لڑکے نے پولیس کو بیان دیا ہےکہ 3 افراد اسے شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے کا جھانسہ دے کر اپنے ساتھ لے گئے اور ڈیرے پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔