وزیر اعظم کی عیدالاضحیٰ پرایس اوپیزپرعملدرآمد یقینی بنانےکی ہدایت

  • July 17, 2020, 11:44 am
  • COVID-19
  • 130 Views

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد اور محرم میں امن و امان کو یقینی بنایا جائے۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ نے ملاقات کی جس میں عید الاضحیٰ کے حوالے سے مرتب کیے جانے والے ایس او پیز اور ان پر عمل درآمد کے حوالے سے انتظامات پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیرِ داخلہ نے وزیرِاعظم کو ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے صوبائی حکام سے ملاقاتوں پر بریف کیا۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ عیدالضحیٰ پر ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے تمام انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

ملاقات میں محرم کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے حوالےسے انتظامات پر بھی مشاورت ہوئی۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ محرم کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے بھی ایس او پیز مرتب کئے جائیں اور ان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔