آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز نے آج سے غیرمعینہ مدت کیلئے ہڑتال کردی

  • July 16, 2020, 4:05 pm
  • Breaking News
  • 155 Views

کراچی: آئل ٹینکرز کنٹریکٹرزایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری تک آج سے غیرمعینہ مدت کے لیے ہڑتال کردی۔

تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس میں اضافے کی منظوری کو آئل ٹینکرز کنٹریکٹرزایسوسی ایشن نے مسترد کردیا، ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری تک آئل ٹینکرز کی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

صدر آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہمارے مسائل حل نہیں ہورہے، آج سے ملک بھر میں تیل کی ترسیل مکمل بندکی جارہی ہے، انکم ٹیکس میں اضافہ کسی صورت منظور نہیں ہے۔

کنٹریکٹرز کے مطابق کرونا صورتحال میں انکم ٹیکس کو 3 فیصد کردیا ہے، یکم جولائی 2020ء سے لگائے گئے ٹول ٹیکس کو واپس لیا جائے، وائٹ آئل پائپ لائن کے آنے کے بعد ہمیں اس میں سرمایہ کاری سمیت کاروبار کی اجازت دی جائے، کمرشل لوڈنگ کو فی الفور بند کیا جائے۔

ان کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ پرانے طرز کی گاڑیوں کے حوالے سے پالیسی واضح کی جائے۔