‘پاکستان میں کورونا کے 2 لاکھ 49 ہزار سے زائد کیسز اور 5426 اموات ہوگئی’

  • July 16, 2020, 4:05 pm
  • COVID-19
  • 145 Views

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ انسانی تاریخ میں کوویڈ19ایک بڑی وباہے، ملک میں 249744 کیسز اور 5426 اموات ہوگئی ہیں جبکہ سندھ میں 106622 کیسز اور 1826اموات ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ ٹاسک فورس آن پاپولیشن کا اجلاس ہوا، جس میں مراد علی شاہ نے کہا انسانی تاریخ میں کوویڈ19ایک بڑی وباہے، دنیا میں کورونانے13.4 ملین لوگوں کو متاثرکیا اور اب تک 579536 اموات ہوچکی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ملک میں 249744 کیسز اور 5426 اموات ہوگئی جبکہ سندھ میں 106622 کیسز اور 1900 سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

اجلاس میں مراد علی شاہ نے خاندانی منصوبہ بندی سروسزکوبہترکرنےکی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہر شعبے کی طرح کوویڈ19 نے خاندانی منصوبہ بندی کو بھی کم کر دیا ہے، پائیدارترقی کے اہداف میں تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانا اور غربت کا خاتمہ شامل ہے۔

گذشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں کوویڈ 19 کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ٹیسٹ زیادہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹیسٹنگ کا سلسلہ بھی تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ سندھ حکومت مفت ٹیسٹ کر رہی ہے اور ہم مزید کریں گے، کسی کو علامات ہوں تو کروناٹیسٹ ضرور کرائیں، وبا سے متعلق عوام کو موبائل فون پر پیغامات بھیجنے کی بھی ہدایت کی۔