ذہنی مریض نے راہ چلتے 5 افراد کو سر میں اینٹیں مار کر شدید زخمی کر دیا، ویڈیو منظرعام پر آگئی

  • July 16, 2020, 3:58 pm
  • Breaking News
  • 223 Views

ذہنی مریض نے راہ چلتے 5 افراد سر میں کو اینٹیں مار کر شدید زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقع راولپنڈی میں پیش آیا ہے جہاں ایک ذہبی مریض شخص نے 5 راہ چلتے افراد کو سر میں اینٹیں مار دیں ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زخمی افراد میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ ملزم کو لوگوں نے اکٹھے ہو کر پکڑ لیا ہے۔
منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ذہبی مریض نے ایک راہ چلتے شخص کو پیچھے سے چلتے ہوئے زخمی کر دیا ہے۔



اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملزم اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔ اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ یہ شخص اپنی ذہانت کی درست حالت میں نہیں ہے ، شاید اسے اپنے بھیانک جرم کے لئے ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے۔
تاہم اسے آزاد کرنا بھی ٹھیک نہیں لگتا ہے۔ وہ صرف دوسروں کے لئے خطرہ نہیں ہے ، بلکہ اپنے لئے بھی ایک بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔ اس کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ شخص ایک غریب حالت میں رہ رہا ہے اور اسے فوری پناہ اور امداد کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب کچھ مقامی لوگوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس شخص کو سخت سزا دی جائے، کچھ لوگوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ملزم اپنی ذہنی حالت میں موجود نہیں ہے، اس لئے اسے کسی قسم کی سزا دینا مناسب نہ ہو گا۔
خیال رہے کہ یہ اس نوعیت کا پہلا واقع پیش آیا ہے جس میں کسی ذہنی مریض نے راہ چلتے افراد کو موت کے قریب پہنچا دیا ہے، اس کا انجام کیا ہو گا، اس حوالے سے قبل ازوقت کچھ کہنا مناسب نہ ہو گا،تاہم پولیس نے اس معاملے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔