‘پرچی چیئرمین’ خوب رٹہ لگاؤ، مناظرے کیلئے تیار ہوں: مراد سعید کا بلاول بھٹو کو چیلنج

  • July 14, 2020, 10:24 pm
  • Political News
  • 145 Views

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے چئیرمین پیپلز پارٹی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ، میڈیا یا عوامی فورم جس کا چاہو انتخاب کرو، ‘پرچی چیئرمین’ خوب رٹہ لگاؤ، میں مناظرے کیلئے تیار ہوں۔



مراد سعید نے کہا کہ ایوان میں بحث کریں تو فرزند زرداری نو دو گیارہ ہو جاتے ہیں۔ ہمت وہ کرے گا جس کا دامن جعلی کھاتوں اور ٹی ٹیز سے آلودہ نہ ہو، سامنا وہ کرے گا جس کا صوبہ گورننس میں بہتر ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ فرزند زرداری نے پارٹی کیخلاف رپورٹ پڑھی لیکن یاد نہیں لکھا کیا تھا۔ بات وہ کر سکتا ہے جس کے گناہوں پر جے آئی ٹیز نہ بنی ہوں۔ مناظرہ وہ قبول کرے گا جس نے عزیر بلوچ جیسے لوگ نہ پالے ہوں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بات وہ کرے گا جس نے جمہوری جدوجہد کے ذریعے مقام بنایا ہو۔ فرزند زرداری کا ہر لفظ ان کا تعاقب کرے گا، بھاگنے نہیں دیں گے۔ قوم کا لوٹا مال واپس کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔