سور ج آج ایک بار پھر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

  • July 14, 2020, 10:21 pm
  • Science & Technology News
  • 171 Views

آج ایک بار پھر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس کے باعث خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجائے گا۔

ماہرین کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق دن کے 2 بجکر 26 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا۔ سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکتے ہیں۔

ایسی صورت حال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجاتا ہے، جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیتا۔

خیال رہے کہ رواں سال دوسری بار سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا، اس سے قبل 27 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آیا تھا۔