پنجگور میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید، 8 زخمی

  • July 14, 2020, 10:19 pm
  • Breaking News
  • 202 Views

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے پنجگورمیں دہشت گردوں کے فورسز پر حملے میں پاک فوج کے تین جوان شہید اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے کاہان کی گچک وادی میں گشت کرنے والی فورسز کی پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 جوان شہید اور آٹھ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ دستہ علاقے میں معمول کی گشت پر تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں میں ایک افسر بھی شامل ہے اور پانچ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمی جوانو ں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیاگیا ہے۔