سکول پرنسپل نے 'دبئی ڈیوٹی فری میلینیم ملیئنئر' قرعہ اندازی میں 10لاکھ ڈالر جیت لیے

  • July 15, 2020, 10:04 pm
  • Featured
  • 261 Views

سکول پرنسپل نے 'دبئی ڈیوٹی فری میلینیم ملیئنئر' قرعہ اندازی میں 10لاکھ ڈالر جیت لیے ہیں، کئی سالوں سے دبئی ڈیوٹی فری ریفل کا ٹکٹ خریدنے والے شہری کا آخرکار جیک پاٹ لگ گیا ہے اور وہ کروڑ پتی بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اجمان میں ایک ہندوستانی سکول کے پرنسپل جو کہ کئی سالوں سے دبئی ڈیوٹی فری ریفل کا ٹکٹ خرید رہے تھے آج ہونے والے قرعہ اندازی میں انکا ایک ملین ڈالر کا جیک پاٹ لگا ہے۔
ایک طویل عرصے سے اجمان میں رہائش پزیر، گلوبل انڈین اسکول اجمان کے پرنسپل ملیتھی داس کی خوشی کی انتہا نہ رہی جب انہیں معلوم ہوا کہ انہوں نے 26 جون کو جو ٹکٹ خریدا تھا وہ نمبر جیت گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ دبئی ڈیوٹی فری کا میرے دل سے بہت زیدہ شکریہ۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ دبئی ڈیوٹی فری ریفل کا ٹکٹ خریدنا جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ ملیتھی داس 165وایں ہندوستانی شہری ہیں جو 1999 میں دبئی ڈیوٹی فری پروموشن کے آغاز کے بعد سے فوری طور پر ارب پتی بن گئے ہیں۔ ملینیم ملینئر ٹکٹ کے خریداروں میں ہندوستانیوں کا پہلا نمبر ہے۔ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 2 میں منعقدہ اس قرعہ اندازی کا انعقاد دبئی ڈیوٹی فری کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین اور سی ای او کولم مکلوفن نے کیا تھا۔
میلینیم ملیئنئر کی قرعہ اندازی کے بعد دبئی ڈیوٹی فری فائنسٹ سرپرائز پروموشن جیتنے والے دو افراد کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ماسکو میں مقیم 29 سالہ جاپانی شہری ہیروہیتو اوہسوکا نے سیریز 1755 میں ٹکٹ نمبر 0902 کے ساتھ مرسڈیز بینز ایس560 جیت لی ہے۔ جبکہ شارجہ میں مقیم ایک 34 سالہ ہندوستانی شہری کرونال میتھانی اپریلا ڈورسوڈورو 900 موٹر سائیکل جیت گیا ہے۔